تازہ ترین

اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے اب زیرو ٹالرنس ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال سے مطمئن نہیں، اسٹریٹ کرائمز کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا ، جس میں مرادعلی شاہ کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص نے بریفنگ دی۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ پولیس سےملکرڈرگ مافیا،دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کررہے ہیں، رینجرزعلیحدہ سے بھی کرمنلزکےخلاف بھرپورکام کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس اور رینجرز مل کر کچے کےعلاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرے، دونوں نے ملکراسٹریٹ کرائمز کا بھی خاتمہ کرناہے، جلد کچے میں جا کر پولیس اور رینجرز کے اجلاس کی صدارت کروں گا۔

سب سےپہلی ذمہ داری سندھ کےعوام اورانکی املاک کی حفاظت ہے، پہلااجلاس امن وامان پر کر رہا ہوں، کچھ عرصے سے کچے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوئی، اسٹریٹ کرائمز کی صورتحال سے میں مطمئن نہیں۔

سیاسی اورمنتخب حکومت سےعوام کی بڑی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، اگر صبح لوگ اپنے کاروباریانوکری پر جائیں تو ان کا خاندان پریشان نہ ہو، اگر بچے اسکول جائیں تو ان کے والدیں پریشان نہ رہیں، امن امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہونی چاہیے۔

سکھر ،لاڑکانہ کے کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کو ہر حال میں ختم کرنا ہے اور پنجاب،بلوچستان کی حکومتوں سےملکرڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرینگے، پولیس،رینجرزاوردیگرادارےمل کرصوبےکومنشیات سےپاک کریں ۔

آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 48000 پولیس فورس ہے،48000 میں سے 12000 پولیس اہلکار تھانوں پر تعینات ہیں، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھانوں کی نفری12000سے بڑھا کر24000 کریں، تھانوں کی نفری بڑھائیں تاکہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول ہو۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم ختم ہوگا تو عوام میں اعتماد بحال ہوگا، اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں زیادہ نفری مقرر کی جائے، اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے اب زیرو ٹالرنس ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم کیسزکی پراسیکیوشن بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نارکوٹکس کیسز کی پراسیکیوشن بھی اتنی مضبوط ہوکہ کرمنل سزا سے بچ نہ سکے۔

Comments

- Advertisement -