پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

‘ مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعےکی تہہ تک جاؤں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری میرےاحکامات پرہوئی،یہ بیانات دیئے گئے تاکہ سیاسی رابطے ٹوٹ جائے، 48گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے، صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعےکی تہہ تک جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اراکین کے سامنے پھٹ پڑے اور کہا جب سے پی ٹی آئی حکومت وجود میں آئی ہے تب سے کام کرنے نہیں دیا جارہا، جان بوجھ کر کر صوبائی حکومت کو ناکام کرنے کیلئےسازشیں ہوتی ہیں۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے پیسے مانگتے ہیں تو نیب کے سمن آجاتےہیں، اسکیمیں ہم بناتے ہیں،اعلان کرنے وزیر اعظم پہنچ جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم اتحاد سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرفتاری میرےاحکامات پرہوئی،یہ بیانات دیئےگئےتاکہ سیاسی رابطے ٹوٹ جائے، پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواستیں آئی تو پریشان ہوگیا کہ اب کیا ہوگا لیکن آرمی چیف اور چیئرمین بلاول بھٹو کی کوششوں سے ماحول بہتر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں آج تک کسی وفاقی حکومت نےایسا سلوک نہیں کیا ، 48گھنٹے بڑے کرب اور تکلیف میں گزارے،صورتحال مشکل تھی، مریم نواز کے ساتھ پیش آنے والے واقعےکی تہہ تک جاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ورزاکمیٹی سے متعلق اراکین سے رائے طلب کرلی۔

یاد رہے کراچی میں کیپٹن صفدرکی گرفتاری اورافسران کی چھٹیوں کی درخواست پر تحقیقات کیلئے حکومت سندھ نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعلی ٰسندھ کومکمل رپورٹ پیش کرے گی، رپورٹ کو سندھ اسمبلی میں اراکین کےسامنےبھی لایاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں