تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

سندھ میں جذام مرض کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان 2000ء میں ٹارگئٹ سے قبل جذام پر قابو پانے والا واحد ملک بنا، سندھ میں مرض موجود ہے اور اب اس کے خاتمے کا وقت آ چکا ہے۔

کراچی میں جذام کے 70ویں عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خظاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جذام کا عالمی دن متاثرہ مریضوں کے ساتھ یکجہتی کا موقع فراہم کرتا ہے، مرض کی آگاہی اس بدنما داغ کے خاتمہ کے لیے حکومت کوشاں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جذام کے خلاف ہمیں چھیانوے برس میں بتایا گیا کہ اس پر قابو پالیا گیا،ہم نے اس پر قابو پانے کے لیے طویل جدوجہد کی اور مشترکہ جدوجہد سے مثالی کامیابی حاصل ہوئی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے پوری زندگی ہمارے غربا مریضوں کے لیے وقف کر دی، جرمنی نے ساٹھ برس سے انسانی ہمدردی اور فراخدانہ تعاون کیا، یہ سچ ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کی طویل تاریخ ہے۔

تقریب میں جرمن سفیر الفرڈ گرانس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان جذام سے پاک ملک ہوگا، مجھے اس ادارے کی کوششوں پر فخر ہے، اس پروگرام کا حصہ ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں