اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہر ڈی سی سے متعلقہ ضلع سے متعلق تفصیلات لیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں بہت سارے کیسز آگئے ہیں، ضلع وسطی میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، یہ میرے لیے پریشانی کی بات ہے۔انہوں نے متعلقہ ڈی سیز کو زیادہ کیسز والے علاقوں میں کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن کے سب سے زیادہ مریض ضلع وسطی میں ہیں،لاڑکانہ میں لوکل ٹرانسمیشن کے 2 کیسز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقوں کی تشخیص کر کے ٹیسٹنگ کرائیں،ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں، ڈی سیز ٹیسٹنگ کا پلان بنا کرٹیسٹنگ شروع کرائیں،لوگوں کو ماسک پہنانے کی ہدایات کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہوگئی

واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے شکار 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد کل اموات 61 ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں