تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ جمال روڈ پر لنگر خانے کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔

اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کے باہر بھی لنگرخانے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،لاہور میں مزید پناہ گاہیں بھی قائم کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں 7 لنگر خانوں میں 48 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے،لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا،پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد وجود میں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدلیں گے،سابق حکومتوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی کو امن عامہ کے حوالے سے ہدایات دی ہیں،پنجاب میں قانون کی پاسداری پر مکمل عملدرآمد ہوگا،
ماضی میں بھی آئی جی پولیس تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے،550 گاڑیاں پولیس کے لیے آ چکی ہیں،45 نئے تھانے بنا رہے ہیں،101 تھانوں کے لیے اراضی دی گئی ہے،10 ہزار کانسٹیبل میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔

Comments