اشتہار

وزیراعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ معاملہ، عمران خان نے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے رواں ماہ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینا ہے اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور اسی حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اسپیکر سبطین خان، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سینیئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، چیف وہپ سید عباس علمدار کو ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں اور عمران خان نے مذکورہ رہنماؤں کو ارکان اسمبلی سے رابطے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان نے مذکورہ رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ 9 جنوری کو اسمبلی اجلاس میں ارکان سے رابطوں کا عمل مکمل کرلیں۔ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ فی الحال تین ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے اور وہ پارٹی پالیسی کے خلاف جا سکتے ہیں

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ کب لیں؟ تحریک انصاف میں مختلف آرا

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں