کراچی : سی این جی ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور اوگرا نے دس دسمبرتک سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ منظور نہ کیا تو سی این جی مالکان از خود قیمتوں میں پانچ روپے کااضافہ کرلیں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین شبیر سلیمان جی کا کہنا تھا کہ دس دن بعد سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے اضافے کردیا جائے گا ۔
شبیر سلیمان جی کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے لگائے جانے والے چار ارب کے ٹیکسوں میں سے ایک ارب روپے کی فوری ادائیگی کرنی ہے۔
- Advertisement -
سی این جی مالکان کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر قیمتوں کا مسئلہ حل نہ ہوا تو سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔