کراچی : سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں محرم الحرام کی وجہ سے تبدیلی کردی گئی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن پیر اور بدھ کو بند نہیں ہوں گے۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کے محرم الحرام میں عوام کو سہولت دینے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، اب پیر اور بدھ کو شیڈول کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشن بند نہیں ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق پیر اور بدھ کو سی این جی اسٹیشن کھلے رہیں گے اور اب صرف جمعہ کو سی این جی اسٹیشن صبح آٹھ بجے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے سی این جی اسٹیشن کی بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔