کراچی : سوئی سدرن گیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل تک بند کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنزکی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، ایس ایس جی سی نے منگل تک سی این جی اسٹینزبند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے صنعت کاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ دو ہفتے قبل کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بحران دیکھنے میں آیا تھا، ایک ہفتے کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے۔
وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بحران کا نوٹس لے لیا
یاد رہے کہ سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سوئی سدرن و ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو تحلیل کردیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ اس بحران کا جو بھی ذمہ دار ہے اسے کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔