تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

خاتون رپورٹر سے لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈکیتی

برازیلیا: امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کی خاتون رپورٹر کو دن دیہاڑے لائیو رپورٹنگ کے دوران اسلحے کے زور پر لوٹ لیاگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ و حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک برازیل میں پیش آیا جہاں موسم کے حوالے غیر ملکی نشریاتی ادارے کی خاتون رپورٹر لائیو رپورٹنگ کررہی تھی۔

برونا میسیڈو نامی خاتون رپورٹر کے پاس اس دوران ایک شخص ٹہلتا ہوا آیا اور چاقو دیکھا کر اس سے موبائل فون چھین لیا، خاتون رپورٹر موبائل دیتے ہوئے ذرا پیچھے ہوئی تو کنٹرول پینل نے انہیں سیدھے کھڑےہوکر اپنی رپورٹ پر فوکس کرنے کا کہا۔

اس دوران ڈکیت نے خاتون رپورٹر نے دوسرا موبائل بھی لےلیا، خاتون سے ڈکیتی کی یہ واردات لاکھوں لوگوں نے لائیو دیکھی۔

برونا میسیڈو نے بتایا کہ وہ برازیل کے دارالحکومت ساو پاولو میں دریائے بیندر پر واقع پل پر کھڑی ہوکر شدید بارشوں کے باعث سطح آب بلند سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کررہی تھیں۔

اس دوران دوسری اسکرین پر ایک اور رپورٹر اپنی رپورٹ پیش کررہا تھا کہ جبکہ وہ اس وقت خاموش تھیں کہ اچانک ایک شخص نے اس سے چاقو کے زور پر لوٹ لیا۔


خاتون رپورٹر نے بتایا کہ ان کے پاس دو موبائل فون اور اور لوٹنے والا دونوں فون لے کر رفوچکر ہوگیا، جس کے بعد انتہائی خوفزدہ ہوگئیں اور کچھ دیر بعد واپس اپنے دفتر چلی گئیں تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

لائیو رپورٹنگ کے دوران ڈکیتی کی واردات پیش آنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ درج کرلی تاہم ابھی تک ڈکیٹ گرفتار ہوا یا نہیں، یہ نہیں معلوم ہوسکا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون رپورٹر سے ڈکیتی کرنے والا شخص بے گھر اور غریب انسان تھا۔

Comments

- Advertisement -