منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

کوچنگ کی طالبہ اغواء، 30 لاکھ تاوان کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کوٹا: بھارت کے مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار طالبہ جو کوٹا کے کوچنگ سینٹر میں اپنے امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی، نا معلوم افراد اسے اتوار کے روز اغواء کرکے لے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اغوا کاروں نے طالبہ کے گھر والوں سے اس کی رہائی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ اغواء کاروں نے طالبہ کی رسی سے بندھے ہوئی تصویر اس کے والد کو بھیجی ہے، ساتھ ہی دھمکی بھی دی ہے کہ تاوان کی رقم جلد ادا کی جائے، نہیں تو بیٹی کو مار دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال متاثرہ طالبہ مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے کوٹا چلی گئی تھی۔جبکہ طالبہ کو حالیہ واقعے سے قبل بھی مبینہ طور پر کچھ عرصے سے دھمکیوں کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

طالبہ کے والد نے مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی وگیان نگر کے ایک کوچنگ سینٹر میں پڑھتی ہے، جہاں وہ انسٹی ٹیوٹ کے قریب کرائے کے کمرے میں رہتی ہے۔ اتوار کی رات، اس نے کوچنگ سینٹر میں ٹیسٹ کے لیے حاضر ہونے کے بعد مجھ سے بات کی۔

اگلے روز مجھے اپنے فون پر اپنی بیٹی کی بندھی ہوئی تصاویر موصول ہوئیں، جن میں تاوان کا مطالبہ بھی شامل تھا۔ انہوں نے رقم کی منتقلی کے لیے مجھے ایک اکاؤنٹ نمبر بھی بھیجا ہے۔

پولیس ذرائع نے بھی لڑکی کے اغواء کی تصدیق کردی ہے، جبکہ اغوا کاروں کو پکڑنے اور لڑکی کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ فوری کارروائی کی ہدایات کے ساتھ متعدد تفتیشی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

ام القری یونیورسٹی کی دو طالبات ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں