پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اتحادی جماعتوں کا حکومت سے بھرپور یکجہتی کے عزم کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ظہرانے میں اتحادی جماعتوں نے حکومت سے بھرپور یکجہتی کے عزم کا اظہار کردیا ، وزیراعظم نے کہا حکومت ملی توملک ڈیفالٹ ہونےکے قریب تھا، معاشی ٹیم نےمحنت کی،ملکی معیشت کو استحکام ملا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےاتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، جس میں پنجاب اورخیبر پختونخوااوربلوچستان کےوزرائےاعلیٰ ،اتحادی جماعتوں کے رہنما، وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،بابراعوان،شفقت محمود، پرویزخٹک، فوادچوہدری اور مشیران نے شرکت کی۔

سندھ اورکےپی سےگورنرزکی بھی ظہرانےمیں شرکت کی، ایم کیوایم کی نمائندگی سیدامین الحق اورخالدمقبول صدیقی نے کی جبکہ پیرپگارا، فہمیدہ مرزا اور شاہ زین بگٹی بھی ظہرانے میں موجود تھے۔

- Advertisement -

پارلیمنٹ میں موجود اتحادی جماعتوں نے حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کردیا ،اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا عوام کےمسائل حل کرنےکیلئےمیکنزم تیارکرلیاگیاہے، جب حکومت ملی ملک ڈیفالٹ ہونےکےدہانےپرتھا، 17سال بعدکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مثبت ہوا، معاشی ٹیم نےمحنت کی اورملکی معیشت کواستحکام ملا۔

ایم کیوایم اور جی ڈی اے کا سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہار


ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور جی ڈی اے نے سندھ حکومت سے متعلق تحفظات کااظہار کیا ، اتحادی ارکان کا کہنا تھا کہ سندھ کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کاکنٹرول ہے، سندھ بیوروکریسی وفاقی منصوبوں کو پی پی اپنی مرضی سے چلارہی ہے جبکہ فہمیدہ مرزا نے کہا وفاقی منصوبوں میں منتخب ارکان کونظراندازکرنامناسب نہیں۔

ایم کیوایم کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق تحفظات کااظہار


ایم کیوایم نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق تحفظات کااظہار کرتے ہوئے کہا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پرکام انتہائی سست روی کاشکارہے، سندھ حکومت کےعدم تعاون سےکراچی کےلوگ متاثرہورہےہیں، احساس پروگرام،بیت المال میں سندھ حکومت من پسندافرادکونوازرہی ہے۔

اتحادی ارکان نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت ہمارےحلقوں کونظراندازکررہی ہے، حکومت وفاقی منصوبوں پراتحادی جماعتوں کوساتھ لے کر چلے۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں