راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی، ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ پولیس لائنز میں شہید سب انسپکٹرعباس کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے شہید سب انسپکٹرعباس کی قوم کے لئے قربانی کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیا میں جان سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہوتی، ہماری جانیں پاکستان کے لئے وقف ہیں۔
COAS and Mrs COAS visited family of Shaheed Police Sub Inspector Abbas at his home. Lauded their great sacrifice for the nation and that of all Martyrs of Pakistan. “There isn’t any other sacrifice greater than one’s life. Our lives are dedicated to Pakistan”, COAS.@RwpPolice pic.twitter.com/7XQy0PcIX8
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) September 6, 2018
یاد رہے شہید سب انسپکٹرمحمدعباس نے 1990 میں ایک آپریشن میں جام شہادت نوش کیا، شہید سب انسپکٹر نے افغان اغوا کاروں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیا تھا۔
شہید سب انسپکٹر محمد عباس کی اہلیہ، 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوگواران میں شامل ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا شہید کی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدا پاکستان اور لواحقین کو سلام۔
مزید پڑھیں : شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع و شہدا آج ملی جوش جزبے سے منایا جا رہا ہے، ہمیں پیار ہے پاکستان کے نام سے آئی ایس پی آر کی خصوصی مہم میں شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو ملک بھر میں خراج تحسین دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
شہدا کی یادگاروں پر پھول رکھے جارہےہیں جبکہ غازیوں اور شہدا کے ساتھیوں کے گھر جاکر ان سے محبت کا اظہار کیا جارہاہے ۔
یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب رات آٹھ بجے جی ایچ کیو میں ہوگی، وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہوں گے۔