بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہے، آرمی چیف عاصم منیر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج جدید ویپن سسٹم کو اپنا رہی ہے، دفاعی ضروریات اور خطرات کے پیش نظر بہتری لا رہے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے مختلف ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب مظاہرہ کیا جس کا مشاہدہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق البازھ تھری 2024 مشقیں سون میانی میں منعقد کی گئیں، آرمی چیف نے مشقوں کے دوران مختلف ویپن سسٹم کی کامیابیوں کو سراہا۔ ایئر ڈیفنس کو فضائی محاذ کے دفاع میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

ہائی ٹو میڈیم ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم کا یہ پہلا تجربہ تھا۔ مشقوں میں مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کا تجربہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا، مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اہداف کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے اظہارخیال کیا۔ قبل ازیں، جنرل عاصم منیر نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر آمد کے دوران یادگار شہدا پر حاضری سی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں