ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی جرات اور بہادری اور قوم کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

جسمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا،،

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا تقریب میں اعلیٰ فوجی کے اعلیٰ حکام اور اعزازات وصول کرنیوالوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

شہیدوں اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس ہے، آج جو امن اور آزادی ہے، وہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے لوث عزم کو سراہتے ہیں۔

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد خطرات کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں