ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹرز بہاولپور کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بہاولپور کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو فارمیشنز کی آپریشنل تربیتی انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ ریسورس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف نے افسران، جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے عزم وحوصلے کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، جنگی مشقوں کا جائزہ

خیال رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر انہوں نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وار گیم سیشن کا مقصد فارمیشن کے منصوبوں کی تطہیر تھا، آرمی چیف نے حصہ لینے والے جوانوں کے تربیتی جذبے اور مہارت کو سراہا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں