تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی اب اسے کھونے نہیں دیں گے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ریاست دہشت گردی و شدت پسندی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی اب اسے کھونے نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، آرمی چیف نے فاٹا کے پی میں انضمام پر یوتھ جرگے کو مبارکباد پیش کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ فاٹا انضمام سے دیرپا امن و استحکام و سماجی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، فاٹا سے دہشت گردی کے خاتمے میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے نوجوانوں کے عزم کو سراہا، قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا میں جمہوری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں جبکہ جرگے نے امن، استحکام و سماجی ترقی کے لیے پاک فوج کی کاشوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف سے ملاقات میں شریک فاٹا یوتھ جرگہ وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے کسی آزادی سے کم نہیں ہے، فاٹا کے کے پی میں انضمام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے چند ماہ پہلے جو عوام سے وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔

وفد میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دیا، آرمی چیف نے فاٹا کو کے پی میں ضم کرکے ستر سال بعد جو تاریخ رقم کی ہے ہم ساری زندگی ان کے احسان مند رہیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -