تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آرمی چیف کی 12 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے فیصلے کی توثیق

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کے فیصلے کی توثیق کردی ہے، تمام ملزمان ملک بھر میں دہشت گردی سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مذکورہ دہشت گرد ملک بھر میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور تمام افراد نے دوران سماعت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، تمام افراد کے خلاف فوجی عدالت میں کیس چلایا گیا جہاں تمام گواہوں اور ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پھانسی کی سزا پانے والے دہشت گردوں میں قیوم ولد سعید، حسن ڈار، بہرام شیر، اسحاق، عزیزالرحمان، آصف، طیب، اکبر، ایاز  سمیت دیگر افراد شامل ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشت گرد قیوم ولد سعید پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے قتل میں ملوث رہا جبکہ دیگر دہشت گرد اغوا برائے تاوان، بم دھماکوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ نے مزید تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں سے کئی شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور انہیں آپریشن ضرب عضب کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -