اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسرمیں مبتلا 15 سال کے علی رضا سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔آرمی چیف نے علی رضا کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ویڈیو لنک کا انتظام کور ہیڈکوارٹر کراچی سے کیاگیا۔علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرار ٹینک کا ماڈل پیش کیاگیا۔

علی رضا کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی وردی پہن کر بہت خوش ہے اور فوج میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔علی رضا نے چیف آف آرمی اسٹاف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 15 سالہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر جیسے موذی مرض کا مقابلہ کر رہا ہے اور اس نے آرمی چیف سے ملاقات اور فوج میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی۔

علی رضا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہے، اس کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں