بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل معافی عمل ہے،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصور ہوگا،اس طرح کی مذموم کوشش ناقابل برداشت اور ناقابل معافی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لاہورکا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگارشہدا پرحاضری پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جلاؤگھیراؤ سے متاثرجناح ہاؤس اورآرمی تنصیب کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کونو مئی یوم سیاہ کے واقعات پربریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ نو مئی میں ملوث منصوبہ سازوں،اکسانے والوں کیخلاف قانونی عمل شروع ہوچکا،ملزمان کیخلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔the army chief was given briefing on events of black day of may 9 as he visited jinnah house in lahore on may 20 2023 screengrabجنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فوج اپنی طاقت عوام سےحاصل کرتی ہے،فوج اور عوام میں خلیج کی کوشش ناقابل برداشت اورناقابل معافی عمل ہے،فوج اور عوام میں دراڑ کی کوشش ریاست مخالف عمل تصورہوگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح کیا کہ دشمن کی جعلی خبروں پروپیگنڈے کےذریعے انتشار کی کوشش ناکام بنائیں گے اور دشمن کےتمام عزائم کو قوم کےتعاون سےناکام بنایاجائےگا۔

آرمی چیف کاسروسزاسپتال لاہورکا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ لاہور کے موقع پر آرمی چیف نے سروسزاسپتال لاہورکا بھی دورہ کیا اور وہاں زیر علاج ڈی آئی جی علی ناصررضوی کی خیریت دریافت کی۔

بعد ازاں آرمی چیف نے قربان لائنزکا دورہ کیا اور پولیس حکام سےملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے پولیس کےشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے فسادات،توڑپھوڑکے دوران پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کوسراہا۔

آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈرلاہور نے ان کا استقبال کیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں