ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آرمی چیف مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کے شانہ بشانہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے علاقہ اوستہ محمد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر ضلع جعفر آباد کے علاقے اوستہ محمد پہنچ گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اوستہ محمد میں متاثرین سیلاب اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹروپس سے ملاقات کریں گے۔

اس سے قبل آرمی چیف سیلاب متاثرہین کے ملاقات کیلئے لسبیلہ ، راجن پور ، سوات اور ڈی آئی خان سمیت دیگر علاقوں کے بھی دورے کر چکے ہیں۔

جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی مشکلات کم کرنے کیلئے موقع پر ہدایات جاری کیں۔

آرمی چیف کی طرف سے ان دوروں کے دوران متعلقہ فارمیشنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی جائے اور ان کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں