جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا پدھار سیکٹر کا دورہ، ایل او سی پر نوجوانوں سے بات چیت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چکوٹھی سیکٹر کے بعد پدھار سیکٹر کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پدھار سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کے جوانوں سے بات چیت کی۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ  دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کے ساتھ افطار بھی کیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے عزم و حوصلے اور تیاریوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے مادر وطن کے دفاع کے لیے جوانوں کے عزم کی تعریف کی۔ ان کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کیا۔

کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹول پر چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا تھا۔ ایل او سی پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو ایل او سی کی صورتِ حال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔ انہوں نے جنگی تیاریوں اور جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چکوٹھی سیکٹر میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی تھی۔ انہوں نے ایل اوسی پر تعینات جوانوں کیساتھ وقت بھی گزارا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں