پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک افغان بارڈرپراگلے مورچوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وانا میں یادگارشہدا پرحاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈ کوارٹرزکے دورے کے دوران تفصیلی بریفنگ دی گئی، ساتھ ہی آپریشنل ،تربیتی ،سیکیورٹی امور اور نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریف کیا گیا۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سماجی،اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو بھی سراہا۔

دورے کے موقع پر آرمی چیف نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے تک لڑنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انشااللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئےگا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں