راولپنڈی: افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان کیبمل نے راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوادعی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جان کیبمل اور جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات جنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل کو جاری رکھنے کے بارے میں آئدہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل کیمبل نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاک فوج کا کردار نہایت اہم ہے۔ ملاقات کے بعد جنرل کیمبل نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔