تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں یوتھ اسٹیٹ اسمبلی کے ارکان بھی شامل تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں و یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے، نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کے لیے سخت محنت کریں، سخت محنت سے آپ کو ملنے والی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات

دوسری جانب کشمیری نوجوان نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں طرف کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم زندگی بھر پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ استحکام آرہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -