پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں میں یہ ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

[bs-quote quote=”دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکورٹی صورتِ حال، دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ آج وفاقی دار الحکومت میں وزیرِ اعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر ایک سمپوزیم سے خطاب کیا، جس میں انھوں اپنے عزم کو دہرایا کہ پاکستان کومدینہ جیسی ریاست بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ صرف وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے، جہاں قانون پر عمل ہو رہا ہو۔ انھوں نے پاکستان میں آبادی کے مسئلے کو عالمی حدت میں اضافے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایک طرف آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے دوسری طرف ہم نے تیزی سے اپنے جنگلات ختم کیے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاناما کیس کے فیصلے نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھی: وزیراعظم عمران خان


انھوں نے مزید کہا کہ آبادی پر کنٹرول کرنے کے لیے اپنا پیغام گھر گھر پہنچانا ہوگا، بچوں کو اسکول میں پاپولیشن پلاننگ اور ماحولیات کا مضمون پڑھانا ہوگا، 10 ارب درخت پورے پاکستان میں لگائے جائیں گے، کم بچے خوش حال گھرانا ایک مؤثر مہم تھی جسے ختم کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں