تازہ ترین

آرمی چیف کا دورہ سری لنکا: عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ سرکاری دورے پرسری لنکا پہنچ گئے، آرمی چیف کو دورے کی دعوت سری لنکن ہم منصب نے دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سری لنکن ہم منصب کی دعوت پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

دورے کے آغاز میں انھوں‌ نے سری لنکن عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کو تینوں سروسزہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پرگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی کامیابیوں بالخصوص آپریشن ردالفساد پرروشنی ڈالی، جب کہ سری لنکن عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک سفیر سے ملاقات

ان ملاقاتوں‌ میں‌ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کا شمار ان ممالک میں‌ ہوتا ہے، جنھوں‌ نے دہشت گردی کے خلاف ایک بھرپور جنگ لڑی اور اس عفریت کو شکست دی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی عسکری قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں میں مختلف جاری منصوبوں اور دفاعی تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔

سی پیک کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ

واضح رہے کہ سری لنکا نے ایک طویل جنگ کے بعد تمل باغیوں‌ کو شکست دے تھی، اس طرح‌ پاکستان نے مختلف کامیاب فوجی آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پایا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -