بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک افغان بارڈر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کووڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج وبا سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آزادکشمیر کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا برداشت نہیں کرسکتے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں