کراچی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو صوبے کی سیکورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر کہا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ کیا۔
[bs-quote quote=”کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”آرمی چیف”][/bs-quote]
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف کو صوبے میں سیکورٹی بشمول کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، تجارتی سرگرمیوں کو تقویت دینے کے لیے کراچی میں سیکورٹی کی صورتِ حال کو مزید بہتر بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان رویے سے لگتا ہے، طاہر داوڑ کا قتل صرف دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں: پاک فوج
اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز بھی آرمی چیف کے ہم راہ تھے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آرمی چیف نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنے والے دیگر تمام اداروں کی کوششوں کو سراہا۔