راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اور خود انحصاری کے لیے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔
COAS visited Pakistan Aeronautical Complex (PAC) Kamra. COAS was briefed about ongoing projects. COAS lauded achievements of PAF and PAC towards attaining self-reliance and international standards in all its projects. pic.twitter.com/U7QW5Rd0RS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 12, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی اے سی کا منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانا قابل تعریف ہے۔
مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔