منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

آرمی چیف کا برطانوی وزارت دفاع کا دورہ، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا، برطانوی جنرل نے ان کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی وزارت دفاع کا دورہ کیا، برطانوی جنرل سرنک کارٹر نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آرمی چیف اور برطانوی جنرل کی ملاقات میں وفود کی سطح پر جیو اسٹریٹجک صورت حال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ 20 جون کو سرکاری دورے پر لندن پہنچے تھے، جہاں وہ برطانوی سینئر سول اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ انٹرنیشنل اسٹریٹجک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن اور استحکام حاصل کرنے کے قریب ہے، دیرپا امن و استحکام میں بامقصد عالمی شراکت اور حمایت اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے میں بامقصد عالمی شراکت، حمایت اور عزم اہمیت کے حامل ہیں، بہتر سیکیورٹی کے نتیجے میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری آئے گی، غیرملکی سرمای کاری علاقائی رابطوں کے لیے مرکزی اہمیت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں