پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

آرمی چیف کے الوداعی دورے، جوانوں سے خطاب

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی دوروں کے سلسلے میں سیالکوٹ اور منگلا گیریژنز کا دورہ کیا۔

سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر، جبکہ منگلا گیریژن پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں مقامات پر افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی مفادات کے تحفظ کیلیے ہم آہنگی اور مشترکہ عمل ناگزیر ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز، تربیت اور قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر فارمیشنز کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر طرح کے حالات میں پوری لگن، جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں