راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کا افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افسران اور جوانوں کا عزم اور حوصلہ قابل قدر ہے، دورے کے دوران آرمی چیف کو متاثرین شمالی وزیرستان کی بحالی اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
- Advertisement -
آرمی چیف نے کہا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑا جارہا ہے، اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ہرصورت ختم کیا جائے گا۔
دورہ شمالی وزیرستان میں آرمی چیف نے میرعلی میں 110 بیڈ کے اسپتال کا افتتاح کیا، اور علاقے میں کیڈٹ کالج قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔