تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا سے متاثرہ شخص سانپ کے زہر سے نابینا اور مفلوج ہوگیا

نئی دہلی: بھارت میں کرونا سے متاثر ہونے والے شخص کو کوبرا نسل کے زہریلے سانپ نے ڈس لیا جس کے نتیجے میں وہ معذور اور نابینا ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا آئن جونز نامی شہری بھارت  کے شمال مغربی علاقے میں فلاحی ادارے کے ساتھ مل کر کام کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلاحی ادارہ غربت کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے جو ہنرمندی کے فروغ کے لیے بھی کام کررہا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوسکیں۔

کام کے دوران آئن جونز کو کوبرا نے ڈسا جس کے بعد اُسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ وہ کرونا سے بھی متاثر ہے۔

فلاحی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئن اس سے قبل بھی کرونا سے متاثر ہوئے مگر وہ پھر صحت یاب ہوگئے تھے، جس وقت انہیں سانپ نے کاٹا وہ دوسری بار وائرس سے متاثر ہوئے تھے‘۔

مزید پڑھیں: کرونا سے متاثرہ خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں‌ کی پیدائش

یہ بھی پڑھیں: کرونا کے باعث کوما میں جانے والی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

آئن جونز کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جسم میں سانپ کا زہر پھیل جانے کی وجہ سے اُن کی حالت تشویشناک ہوئی اور جسم مفلوج ہوگیا جبکہ تھوڑے ہی دن بعد اُن کی بینائی بھی مکمل چلی گئی۔

ڈاکٹرز نے مطابق جونز اس وقت آئی سی یو میں موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ مارچ میں اپنے گھر نہیں جاسکے تھے۔

Comments

- Advertisement -