پیر, ستمبر 16, 2024
اشتہار

خطرناک سانپ کا سر منہ میں رکھ کر سیلفی لینا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں نوجوان کو خطرناک سانپ کے ساتھ کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا اور یوں اس کی جان چلی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانپ کے ساتھ سیلفی اور ویڈیو بنانے کے چکر میں 20 سالہ ہلاک ہوگیا۔ مقتول کی شناخت موچی شیوراج کے نام سے ہوئی۔

دراصل علاقہ مکین نے خطرناک کوبرا کو علاقے میں نقل و حرکت کرتے دیکھا تو فوری گنگارام کو اطلاع دی جو سانپوں کو پکڑنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

گنگارام نے بیٹے موچی شیوراج کو مہارت سے سانپوں کو پکڑنے کی تربیت دی اور نوجوان اس کو پکڑ لیا۔ وہ 2 میٹر لمبے کوبرا کے ساتھ سیلفی اور ویڈیوز بنانے لگ گیا۔

ایک موقع پر اس نے سانپ کا سر اپنے منہ میں رکھا اور سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن اس دوران کوبرا نے منہ میں زہر چھوڑ دیا جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

گنگارام اور دیگر اسے فوری طور پر بانسواڈا کے سرکاری اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے شیوراج کو مردہ قرار دے دیا۔

افسوسناک واقعے علاقہ مکینوں اور والدین کو گہرا صدمہ پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں