تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

خاتون کے جوتوں سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

واشنگٹن : امریکی کسٹم اہلکاروں نے ریاست جارجیا میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خاتون کے جوتے سے 40 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوتوں سے منشیات برآمدگی کا واقعہ امریکی ریاست جارجیا میں پیش آیا، جہاں جمائیکا سے جارجیا کے شہر اٹلانٹا پہنچنے والی خاتون کے پاس سے کوکین برآمد ہوئی۔

ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اہلکاروں نے تین پاؤنڈ وزنی کوکین کی مالیت 40 ہزار ڈالر سے زائد بتائی ہے جو پاکستانی روپے میں 61 لاکھے سے زائد بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 21 سالہ خاتون کے سامان کی تلاشی لینے پر 7 جوڑی جوتوں سے کوکین پاؤڈر برآمد ہوا تھا، جس پر سیکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

Comments

- Advertisement -