تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

زندہ لال بیگ کو منہ پر رکھ کر سیلفی بنانے کا عجیب و غریب چیلنج

کراچی: انٹرنیٹ پر متحرک صارفین آئے روز اپنے دوستوں کو عجیب و غریب چیلنجز دیتے ہیں، اسی تناظر میں ایک نیا چلینج سامنے آیا جس میں منتخب دوست کو چلینج دیا جاتا ہے کہ وہ منہ پر لال بیگ رکھ کر سیلفی بنائے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر نت نئے چیلنجز کا آنا کوئی نئی بات نہیں، صارفین ایک دوسرے کو کبھی ٹھنڈے پانی میں نہانے کا چیلنج دیتے ہیں تو کبھی منہ کے بل گرنے کا چلینج دیتے ہیں۔

اسی تناظر میں انٹرنیٹ صارفین نے نیا ’’کاکروچ سیلفی‘‘ چیلنج متعارف کرایا جس میں کرنا یہ ہوتا ہے کہ زندہ لال بیگ کو منہ پر رکھ کر سیلفی بنانی ہے اور اُس تصویر کو اپنے آئی ڈی سے شیئر کرتے ہوئے دوسرے دوست کو نامزد کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ہنسلی کی ہڈی میں مچھلیاں رکھنے کا عجیب و غریب چیلنج

لال بیگ ایک ایسا کیڑا ہے جو کو انسان ہاتھ لگانے میں بھی کراہیت محسوس کرتا ہے مگر حیران کُن طور پر نوجوان اس چیلنج کو نہ صرف تسلیم کررہے ہیں بلکہ بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ ماہ چیلنج وائرل ہونا شروع ہوا، میانمار سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایلکس آنگ نامی نوجوان کو اس کا بانی قرار دیا دیا جس نے سب سے پہلا ایک بڑا اور زندہ لال بیگ اپنے چہرے پر رکھ کر سیلفی بنائی اور دوستوں کو کہا کہ ’یہ ایک نیا چیلنج ہے کیا آپ ایسا کرسکتے ہیں‘۔

ایلکس کی فیس بک پر شیئر کردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور پھر انڈونیشیا، فلپائن، میانمار سے تعلق رکھنے والے نوجوان صارفین بشمول لڑکیوں نے بھی چہرے پر لال بیگ رکھ کر سیلفیز بنا کر شیئر کیں۔

Comments

- Advertisement -