اشتہار

ناریل کے تیل میں ٹاٹ کا ٹکڑا اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بال لمبے گھنے اور سیاہ کرنے کا راز

اشتہار

حیرت انگیز

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے اور اس کے بال گھنے، لمبے اور چمکدار ہوں اور اس مقصد کیلئے وہ ہر طرح سے اقدامات بھی کرتی ہیں۔

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ بالوں کو لمبے اور مضبوط بنانے کے لیے ان کو تیل روزانہ لگانا چاہیے، جس کی وجہ سے سر میں خشکی، بال ٹوٹنے اور گرنے کی شکایت نہیں ہوتی۔

خواتین کی اس مشکل کو دور کرنے کیلئے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر خرم مشیر نے مخصوص اور کارآمد تیل کا نسخہ بنانے کا طریقہ بتایا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ آدھا لیٹر ناریل کا تیل فرائینگ پین میں ڈال کر اس میں دو چٹکی کلونجی شامل کریں، تھوڑے سے سورج مکھی کے بیج اور دو سے تین چٹکی کالا پتھر اور سرمہ بھی ڈال دیں اور ساتھ ہی آدھی پیاز کاٹ کر شامل کرلیں۔

لمبے بال‎

اس کے بعد تقریباً 5 سے 6انچ چوکور ٹاٹ کا ٹکڑا لے اسے توے پر گرم اتنا گرم کرلیں کہ اس کا رنگ براؤن ہوجائے جس کے بعد اسے تیل میں ڈال کر اچھی طرح گرم کریں۔

ڈاکٹر خرم مشیر نے بتایا کہ اس تیل کو روزانہ لگائیں اور سات دن بعد اس کا بہترین رزلٹ آپ کے سامنے آجائے گا، اور اس تیل کو ہر عمر کے افراد بلاخوف لگا سکتے ہیں کیونکہ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں