بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

عمران خان توہین عدالت کیس : سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روز قبل ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کیا۔

سرکلر میں کہا گیا ہے ہے کہ کورٹ روم نمبر ون میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگی۔

رجسٹرار کی جانب سے سرکلر میں کہا ہے کہ 15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے 5،5 وکلا کو اجازت ہو گی۔

سرکلر کے مطابق عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجودہوسکیں گے جبکہ اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل آفس سے 15لا افسران کو اجازت ہوگی۔

رجسٹرار نے ہدایت کی کہ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلا باڈیز، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس آج لسٹیں جمع کرائیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرارآفس پاس جاری کرے گا، کورٹ ڈیکورم برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکیورٹی انتظامات کرے۔

سرکلر میں کہا ہے کہ لارجر بینچ کل دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں