ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بھتہ طلب کرنیکا انوکھا انداز، ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کے گھر تابوت بھجوا دیے گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ڈارنے اور بھتہ کی وصولی یقینی بنانے کے لیے ملزم نے اس کے گھر تابوت بھجوا دیے۔

لوگوں کو موت کا خوف دلا کر ان سے بھتہ وصول کرنے کے لیے بھتہ خور دھمکی آمیز خطوط اور کالز کے بعد اب تابوت بھجوانے لگے ہیں، یہ انوکھا واقعہ پشاور میں پیش آیا ہے جہاں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کو ڈارنے کے لیے یہ ملزمان اس حد تک چلے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تابوت لے جانے والے رکشوں کو تحویل میں لے لیا ہے، ملزمان سوسائٹی مالک سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ سے بھتہ خوروں کی جانب سے مسلسل دھمکی آمیز کالیں بھی موصول ہورہی ہیں۔

متن میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے بتایا کہ کچھ روز قبل میرے دفتر پر فائرنگ کی گئی جس کا مقدمہ درج ہے، مذکورہ شخص کال پر خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں