تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

کروڑوں مالیت کے سکے غائب، بھارت میں بھونچال آگیا

ممبئی: بھارت میں کروڑوں مالیت کے سکے غائب ہونے پر بھارت میں بھونچال آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجھستان کے شہر کرولی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی شاخ سے گیارہ کروڑ روپے مالیت کے سکے غائب ہوگئے۔

راجستھان پولس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایس بی آئی کی شاخ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد رقم کی گنتی کرنے کا فیصلہ کیا جس میں بینک میں کیش ریزرو میں فرق ظاہر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوروں نے نہایت آسانی سے دکان کا شٹر کھول لیا، ویڈیو وائرل

برانچ اکاؤنٹس کے مطابق تیرہ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے سکوں کی گنتی کرنے کے لیے جے پور میں ایک پرائیویٹ وینڈر کو شامل کیا گیا، گنتی سے پتہ چلا کہ برانچ سے گیارہ کروڑ روپے سے زیادہ کے سکے غائب تھے۔

واقعے کے بعد راجھستان حکومت نے واقعے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے کا فیصلہ کیا،سی بی آئی ٹیموں نے دہلی، جے پور، دوسہ، کرولی، سوائی مادھو پور، الور، ادے پور اور بھیلواڑہ میں تقریباً پندرہ سابق بینک افسران اور دیگر کے رہائش گاہ پر چھاپے مارے تاہم ابھی تک کچھ حاصل نہ ہوسکا۔

Comments

- Advertisement -