اشتہار

کراچی میں موسم کی انگڑائی، سرد ہوائیں چل پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں موسم نے انگڑائی لے لی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جس سے شہر قائد میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں موسم نے انگڑائی لے لی ہے۔ آج صبح سے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہر قائد کا درجہ حرارت کم ہوگیا ہے اور سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سرد ہوائیں چلنے کے باعث صبح کے وقت دفاتر اور کاموں پر جانے والے افراد بالخصوص موٹر سائیکل سوار افراد کو شدید مشکلات پیش آئیں اور وہ سردی سے ٹھٹھرتے ہوئے اپنے اپنے کاموں پر پہنچے ہیں۔

- Advertisement -

سردی بڑھنے سے رات میں بھی کراچی کے شہریوں کی سرگرمیاں کچھ متاثر ہوئی ہیں اور شہری رات گئے باہر رہنے کی سرگرمیاں اور تفریحی پروگرام آہستہ آہستہ ترک کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں مزید کم ہوگا اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں موسم خشک اور رات سرد رہے گی۔ دن میں درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں