معروف راک بینڈ ’کولڈ پلے‘ نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے شہر ممبئی میں دو بڑے کنسرٹ کرے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی راک بینڈ کولڈ پلے 2025 میں ایک خصوصی کنسرٹ کے ساتھ بھارتی سامعین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہے۔
بھارت کی آفیشل بُک می انٹرٹینمنٹ انسٹاگرام پیچ پر کولڈ پلے کے ایک چھوٹے ٹیزر کے ساتھ کنسرٹ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ پرفارمنس 2025 میں کولڈ پلے کے جاری میوزک آف دی اسپیئرز ورلڈ ٹور کے حصے کے طور پر ہوگی۔
View this post on Instagram
رپورٹ کے مطابق یہ بینڈ 11 جنوری کو دبئی میں جبکہ 18 اور 19 جنوری 2025 کو ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہے۔
دوسری جانب کولڈ پلے نے بھی ایشا ٹور 2025 کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد بھارتی شائقین اگلے سال ممبئی میں کولڈ پلے کے کنسرٹ میں شرکت کے حوالے سے اپنے جوش کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا، بہترین خبر ہے ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آخرکار، بینڈ واپس آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ کولڈ پلے نے اس سے قبل ممبئی میں گلوبل سٹیزن فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر 2016 میں بھارت میں پرفارم کیا تھا، مشہور برطانوی بینڈ ’کولڈ پلے‘ کے گلوکار کرس مارٹن نے اس بینڈ کو 1997 میں قائم کیا تھا۔