اشتہار

کالج سے امتحان دے کر گھر جانے والی طالبہ کا دن دیہاڑے قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کالج سے امتحان دے کر گھر کو جانے والی طالبہ کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے بیچ سڑک پر دن دیہاڑے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع جلاؤن میں پیش آیا۔ مقامی پولیس اسٹیشن سے کچھ دوری پر طالبہ کو دو موٹرسائیکل سواروں نے روکا اور سر میں گولی مار دی۔

آس پاس موجود لوگوں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ پستول پھینک کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبہ کالج کے یونیفارم میں زمین پر پڑی ہے اور اس کے قریب ایک پستول بھی نظر آ رہا ہے۔

- Advertisement -

مقتولہ کے والدین نے راج آہروار نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کروایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق راج آہروار سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں