تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

ترکی: منی بس اور ٹرین میں خوفناک تصادم، ہلاکتیں

انقرہ: ترکی میں منی بس اور ٹرین کے درمیان خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوب مغربی ترکی میں مال گاڑی اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے صوبہ ٹیکرداگ کے علاقے ارجین میں ایک ریل روڈ کراسنگ پر پیش آیا، حادثے میں فیکٹری ورکرز کو لے جانے منی بس ٹرین کی زد میں آئی۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فیکٹری ملازمین منی بس میں سوار تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منی بس ریلوے ٹریک کے قریب آئی اور ٹرین کی زد میں آگئی، ٹرین منی بس کو دھکیلتے ہوئے دور لے گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، حادثہ ٹرین کے پٹڑی سے اترجانے کے باعث پیش آیا تھا اور بارشوں کو ٹرین کی پٹڑی سے اترنے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -