تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سکھر : دو مسافر کوچوں میں خوفناک تصادم، دو مسافر جاں بحق، 17 زخمی

سکھر کے علاقے روہڑی کے قریب 2مسافر کوچز میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2مسافرجاں بحق اور 17سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

سندھ سے پنجاب آنے اور جانے والی دو مسافر کوچز کے مابین خطرناک حادثہ کے نتیجے میں دو مسافروں نے موقع پر ہی جان دے دی جبکہ17 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کیا گیا ہے، واقعے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، مسافر کوچز کراچی سے رحیم یارخان اور بہاولپور سے کراچی آرہی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کے باعث رونما ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -