تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا مریضوں کیلئے تابوت میں تبدیل ہونے والا بیڈ تیار

بوگوٹا : کولمبین کمپنی نے جان لیوا کرونا وائرس سے مرنے والوں کےلیے کارڈ بورڈ کا ایسا بورڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

نئی اور مہلک ترین کرونا وائرس کی جان لیوا وبا دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کو لقمہ اجل بنا چکی ہے اور ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ متاثرین کی تعداد میں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس مردوں سے بھی انسانوں میں منتقل ہورہا ہے جس کے باعث انہیں دفنانے کےلیے احتیاط برتنی پڑرہی ہے کیونکہ کرونا سے مرنے کے بعد بھی کچھ گھنٹے تک انسانوں میں کرونا وائرس زندہ رہتا ہے۔

وائرس کے باعث مرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے کولمبین کمپنی نے ایسا بیڈ تیار کیا ہے جو مریض کے مرنے کے بعد تابوت میں تبدیل ہوجاتا ہے اور دیگر افراد کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچا سکتا ہے۔

کمپنی کے مالک کا کہنا ہے کہ ہم نے یہ اقدام اس لیے اٹھایا ہے کیونکہ غریب افراد وائرس سے مرنے والوں کےلیے تابوت نہیں خرید سکتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ابتداء میں دس بیڈ عطیہ بھی کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی اشتہارات پر کام کرتی ہے لیکن کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر تابوت میں تبدیل ہونے والے بیڈ تیار کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -