تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کولمبیین حکام کا چینی ویکسین سے متعلق اہم بیان

بوگوٹا : کولمبیا کے وزیر صحت نے چینی ویکسین ‘سینو ویک’ کو کرونا وائرس کے خلاف مؤثر قرار دے دیا۔

کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین اور روس سمیت کئی ممالک نے ویکسین تیار کیں، جن کا استعمال کئی ممالک میں جاری ہے، تاہم چین اور روس کی ویکسین کے کرونا کے خلاف مؤثر ہونے کو امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تسلیم نہیں کیا جارہا اس کے باوجود کئی ممالک میں چین کی تیار کردہ ویکسینز کا استعمال جاری ہے۔

انہیں ممالک میں ایک جنوبی امریکی ملک کولمبیا ہے جہاں کرونا سے بچاؤ کےلیے سینو ویک کا استعمال جاری ہے، کولمبیا کے وزیر صحت فرنانڈو روئیز گومیز نے چینی ویکسین کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ سینویک ‘ کے اثرات سے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کی اموات میں کمی ہوئی ہیں۔

وزیر صحت نے شہریوں سے اجتماعی تقریبات سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کیسز اور اموات میں اضافے کی وجہ لوگوں کی بے احتیاطی ہے۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار302 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 39لاکھ 97 ہزار اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 37 لاکھ 14 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -