اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

اسرائیل سے تعلقات توڑنے والے کولمبیا کے صدر کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا کے صدر پیٹرو نے مغربی کنارے کے رام اللہ میں سفارت خانہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

وزیر خارجہ لوئیس گلبرٹو موریلو نے صحافیوں کو بتایا کہ کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے فلسطینی شہر رام اللہ میں سفارت خانہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

موریلو نے کہا کہ صدر پیٹرو نے یہ حکم دیا ہے کہ ہم رام اللہ میں کولمبیا کا سفارت خانہ کھولیں، رام اللہ میں کولمبیا کی نمائندگی، یہ اگلا قدم ہے جو ہم اٹھانے جا رہے ہیں۔

- Advertisement -

موریلو نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ مزید ممالک جلد ہی اقوام متحدہ کے سامنے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کرنا شروع کر دیں گے، کولمبیا پہلے ہی ان کوششوں کی حمایت کر چکا ہے۔

اس ماہ کے آغاز میں، پیٹرو، جنہوں نے پہلے ہی تل ابیب سے کولمبیا کے سفیر کو واپس بلا لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ غزہ پر جنگ کے خلاف اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات توڑ دیں گے اور سفارت خانہ 3 مئی کو بند کر دیا گیا تھا۔

صدر پیٹرو جنگ کے آغاز سے ہی اسرائیل کے سب سے زیادہ سخت ناقدین میں سے ایک ہیں۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کولمبیا کے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے فیصلے کے بعد پیٹرو پر "یہودی دشمن اور نفرت سے بھرپور” ہونے کا الزام لگایا، اور الزام لگایا کہ یہ اقدام حماس کے لیے انعام تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں