اشتہار

کرنل لئیق مرزا شہید، 2 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے کرنل لئیق شہید ہوگئے، ان کی بازیابی کے آپریشن میں دو دہشتگرد بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ڈی ایچ اے کے کرنل لئیق بیگ مرزا کو زیارت کے قریب سے اغوا کیا اور ان کے ساتھ ان کے کزن عمر جاوید کو بھی یرغمال بنایا، آرمی کی کیو آر ایف  نے دہشت گر وں کا پیچھا کرکے منگی ڈیم کے قریب ان کا سراغ لگایا اور فورسز کے آپریشن میں ایس ایس جی کے جوان اور ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور14 جولائی کی رات دہشت گردوں کا محاصرہ کیا گیا، کرنل لئیق کی بازیابی کے اس آپریشن میں کرنل لئیق مرزا بیگ شہید ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد مارے گئے اور دیگر دہشتگرد فرار ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے دھماکا خیزمواد اور گولیاں برآمد  ہوئیں جب کہ بچ جانے والے دہشتگرد دوسرے مغوی عمر جاوید کو اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوگئے جن کی بازیابی کے لیے تلاش جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسزبلوچستان میں امن وامان کی فضا خراب کرنے کی کوشش ناکام بنا دیں گی۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں